راولپنڈی ،آزادی مارچ پلان بی کے حوالہ سے راولپنڈی میں پر یس کلب کے قریب جے یو آئی اور جے یو پی کا احتجاجی مظاہرہ

بھارت کی جانب سے لداخ اور جموں میں گورنر تعینات کرنے کا اقدام حکومت کا گٹھ جوڑ ہے،مقررین کا مظاہرے سے خطاب

جمعہ 22 نومبر 2019 18:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) آزادی مارچ پلان بی کے حوالہ سے راولپنڈی میں پر یس کلب کے قریب جے یو آئی اور جے یو پی نے احتجاجی مظاہرہ کیا قیادت جے یو آئی پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمن ،ضلعی امیر ضیاء الرحمن ،جے یو پی کے طارق منیر بٹ نے کی ۔ کارکنوں کی جانب سے مہنگائی اور بے روزگاری سمیت حکومت اور وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔

(جاری ہے)

جے یو پی نورانی طارق منیر نے کہاکہ قائدین کے حکم پر پہلے بھی میدان میں نکلے تھے اب بھی میدان میں ہیں ،بھارت کی جانب سے لداخ اور جموں میں گورنر تعینات کرنے کا اقدام حکومت کا گٹھ جوڑ ہے ۔مقررین نے کہاکہ ہم حکومت کی کشمیر پر لیئے جانے والے اقدامات اور پالیسی کومسترد کرتے ہیں۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن نے کہاکہ جو تحریک گزشتہ سال نومبر میں شروع کی تھی وہ آج بھی جاری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہمارا واضح موقف رہا.ہے کہ ہم اپنے بیانیہ پر قائم ہیں ہم نے دھندلی زدہ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے ملک بھر میںکامیاب 15 ملین مارچ کرکے اسلام آباد میںپرامن احتجاج کیا ۔انہوںنے کہاکہ تمام حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود ہم نے دنیابھر کا تاریخی اور پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں