راولپنڈی،قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند

جمعہ 22 نومبر 2019 21:11

راولپنڈی،قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کیس میں 4گواہوں کے بیان قلمبند کرلئے ہیں گزشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج قتل اور دھماکہ خیز مواد برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان شیر حسن وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران 4گواہوں کے بیان قلمبند کئے اور سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی ہے ادھر عدالت نمبر1کے جج شوکت کمال ڈار نے تھانہ مری میں درج قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان ثوبان عظمت وغیرہ کے خلاف مقدمہ کی سماعت کسی کاروائی کے بغیر28نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں