قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے، آرمی چیف

لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی، تقریب میں سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمودبخاری سمیت دیگر افسران و شہدا ء کے خاندانوں نے شرکت کی

جمعہ 22 نومبر 2019 21:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے کور آف انجنیئرز کی کمان سنبھالی جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرزسینٹررسالپورکادورہ کیا اور اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکے بیجز لگائے گئے ۔

آرمی چیف نے قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئرزکورکے کردارکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی منصوبوں اور قدرتی آفات میں انجینئر ز کور کا کردار قابل تحسین ہے۔آرمی چیف نے آپریشنز میں انجینئرز کور کے کردار کو سراہا۔اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمودبخاری ، بڑی تعداد میں حاضرسروس وریٹائرافسران اورشہداکے خاندانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں