راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ 31دسمبر تک فعال ہوگا

ہسپتال کے اطراف پائی جانے والی تجاوزات کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے

اتوار 8 دسمبر 2019 16:05

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ رواں ماہ فعال کردیاجائے گا ،تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہو گیا ۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد محمود نے کہاہے کہ 2129.057ملین روپے کی لاگت سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل ہے اور اس منصوبے کو 31دسمبر کو فعال کردیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں صحت کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے اور صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیوں کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ریٹائرڈ)محمد محمود نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے اطراف پائی جانے والی تجاوزات کو فوری طور پر ہٹانے کے بھی احکامات دیئے اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ آئندہ تین ہفتوں میں ہسپتال کے لان میں پودے لگائے جائیں اور مختلف مقامات پر کوڑے دانوں کی تنصیب اور ہسپتال میں مریضوں و تیمارداروں کے بیٹھنے کے لیے بنچز نصب کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں