ریسکیوراولپنڈی نے ایک ماہ میں 3ہزار سے زائد ریسکیو آپریشن مکمل کیے

اتوار 8 دسمبر 2019 16:05

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) ریسکیو1122راولپنڈی نے ایک ماہ میں 3ہزار سے زائد ریسکیو آپریشن مکمل کیے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے اے پی پی کو بتایاکہ ریسکیو1122نے ماہ نومبرمیں مجموعی طور پر 3277یسکیوآپریشن کیے جن کے دوران3112ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان 3277 ایمر جنسیز میں 7 منٹ کے اوسطاً رسپا نس ٹائم کے ساتھ 3112 متا ثرین کو ریسکیو کیاگیا ۔

انہوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ گزشتہ ما ہ میں ایمر جنسی سروس نے 3277 ایمر جنسی کا لز میں سے 1104روڈ ٹریفک حا دثات ، 286سپیشل ریسکیو آپر یشن ، 1740میڈیکل ایمر جنسینزاور 77جرائم کے حادثات میں بر وقت رسپا نس کر کے مد د فراہم کی۔اسی طرح ایمر جنسی سر وس ریسکیو 1122 راولپنڈی نی62آگ کے حا دثا ت میں بر وقت رسپا نس کر کے ان حا دثات کو بڑے سا نحا ت میں تبدیل ہو نے سے بچا یا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں