۹مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں اورمہنگائی کی شرح میں بے تحاشااضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

گ راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی ہدایت پرملک بھرکی طرح پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی کے زیراہتمام بجلی کی قیمتوں اورمہنگائی کی شرح میں بے تحاشااضافہ کے خلاف اتوارکوزبردست احتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس کاآغازراولپنڈی پریس کلب سے کیاگیااورمظاہرین نے مری روڈتک احتجاجی مارچ کیاقیادت ضلع راولپنڈی کے صدرسردارممتازخان پسوال کے علاوہ راولپنڈی کے صدرسردارمحمدنسیم خان ،جنرل سیکرٹری حاجی پرویزخان ایم این اے طاہرہ اورنگ زیب ،سیماجیلانی ،سابق ایم این اے ملک شکیل اعوان، سابق ایم پی ایزتحسین فواد،لبنی ریحان پیرزادہ ،راٰحت مسعودقدوسی ،چودہری ریاض ،ملک شاہدغفورپراچہ ،ثمینہ شعیب ،رفعت عباسی ،شیخ تنویریاسربٹ اوردیگرنے کی احتجاجی مظاہرہ میں مسلم لیگ ضلع راولپنڈی ،راولپنڈی سٹی ،شعبہ خواتین ،یوتھ ونگ ایم ایس ایف کے رہنمائوںاورکارکنو ں کثیرتعدادنے شرکت کی اس موقع پر’’ہے قائدہمارانوازشریف، وزیراعظم میاں نوازشریف ،جیسے بھی حالات رہیں گے، میاں تیرے سنگ رہیںکے نعرے لگائے گئے مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان اور حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ان نعروں میں’’گوعمران گو‘‘ مک گیاتیراشونیازی ،گونیازی گو،آٹامہنگاہائے ،چینی مہنگی ہائے ہرشے مہنگی ہائے ہائے ،ظالموں سے اقتدارچھین لوچھین لو،آٹاچورو،چینی چوروہن تے ساڈاپچھاچھوڑو،اوردیگرنعرے لگائے گئے مظاہرین نے مری روڈ پرکافی دیر تک مظاہرہ کرتے رہے بعدازاں پرامن طورپرمنتشرہوگئے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے سردارنسیم خان اورحاجی پرویزخان نے کہاکہ موجودہ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کے لئے جینامحال کردیاہے ہرماہ پٹرول ،ڈیزل بجلی ،گیس اوراشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھائی جارہی ہیں ہم آج بجلی کی قیمتوں میں اضافے اوربے تحاشامہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے باہرنکلے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کوریلیف دینے کیلئے بجلی ،گیس پٹرول اوردیگراشیاء کی قیمتیں کم کرے ورنہ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف ملک گیراحتجاج کی کال دے گی اس موقع پرسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لئے دعابھی کئی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں