م* سو شاہین کاظمی کے افسانوں کے دوسرے مجموعے ’نندی پورکی رادھا‘ کی تقریب رونمائی

اتوار 8 دسمبر 2019 20:55

ڑ راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2019ء) سوئیزرلینڈ میں مقیم معروف افسانہ نگارشاہین کاظمی کے افسانوں کے دوسرے مجموعے ’نندی پورکی رادھا‘ کی تقریب رونمائی پنجاب آرٹس کونسل میںمنعقدہوئی۔تقریب کی صدارت ممتازدانشورپروفیسرفتح محمدملک نے کی۔

(جاری ہے)

شاہیں کاظمی کے افسانوی مجموعے ’نندی پورکی رادھا‘ پراظہارخیال کرنے والوں میں حفیظ خان، سلمان باسط،ڈاکٹرفاخرہ نورین اورصباح کاظمی شامل تھے۔پروفیسرفتح محمدملک نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ’نندی پورکی رادھا‘ اردوادب میں بہترین اضافہ ہے۔انھوں نے کہا کہ شاہین کاظمی نے سماجی مسائل سے خوبصورت اندازمیں پردہ اٹھایا ہے۔تقریب رونمائی میں ادبیوں اورشاعروں کی بڑی تعدادشریک ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں