ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان نیوز کی خبر کو غلط قرار دے دیا

پاک ایران فورسز کی بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے،پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کریں گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 9 دسمبر 2019 15:49

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان نیوز کی خبر کو غلط قرار دے دیا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09دسمبر2019ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈان نیوز کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاک ایران فورسز کی بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کی خبر غلط ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مشترکہ پٹرولنگ کے حوالے سے اطلاعات میں صداقت نہیں۔پاکستانی بارڈر پر کسی قسم کی پٹرولنگ نہیں ہو رہی۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پٹرولنگ یا آپریشنز کی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسز کریں گی۔واضح رہے کہ معروف اخبار ڈان نے خبر شائع کی تھی کہ پاکستان اور ایران کی فورسز بارڈر پر مشترکہ پٹرولنگ کر رہی ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں