50 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ کریمنل ارشد لنگڑا گرفتار

ریس کورس پولیس نے ارشد لنگڑا کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیا، ارشد لنگڑا کے خلاف تھانہ ریس کورس میں رابری کا مقدمہ درج ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 جنوری 2020 16:26

50 سے زائد سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ کریمنل ارشد لنگڑا گرفتار
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2020ء) ملزم ارشد لنگڑا راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں 2 قتل، 6 اقدام قتل، دہشت گردی، دھوکہ دہی، اسلحہ، منشیات، 9 ڈکیتی، رابری جیسے سنگین مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے کی۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا، ‏قانون سے طاقتور کوئی نہیں، جرائم پیشہ افراد کو قانون کی طاقت سے روکیں گے۔ سی پی او راولپنڈی نے کہا، قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں