گوجر قوم نے تحریک پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا ، فیاض الحسن چوہان

آج بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ پا کستان کی ترقی, استحکام اور خوشحالی کے لیئے اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ میدان عمل میں ہے،صوبائی وزیر اطلاعات و کالونیز ۵کسی بھی قبیلہ , برادری یا افراد کی تنظیم سازی کے ذریعے معاشرے میں, محبت , بھائی چاری, اخوت اور برداشت جیسے مثبت رویوں کا فروغ ا ور کردار سازی کی جا سکتی ہے، گجر یوتھ فورم ضلع راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب

پیر 20 جنوری 2020 23:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) وزیر اطلاعات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ گوجر قوم نے جس طرح تحریک پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا تھا آج بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ پا کستان کی ترقی, استحکام اور خوشحالی کے لیئے اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ میدان عمل میں ہی- انہو ںنے کہا کہ کسی بھی قبیلہ , برادری یا افراد کی تنظیم سازی کے ذریعے معاشرے میں, محبت , بھائی چاری, اخوت اور برداشت جیسے مثبت رویوں کا فروغ ا ور کردار سازی کی جا سکتی ہی- انہو ںنے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق برادری, قبیلے اور ذات کا تحفظ جائز ہے جبکہ دیگر افراد, برادریوں اور قبیلوں کے لیئے تعصب, نفرت , کینہ ,بغص یا عداوت سمیت کسی بھی قسم کے منفی رویوں کی قطعی طور پر گنجائش نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گوجر یوتھ فورم ضلع راولپنڈی کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا- اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ساجد محمود, سابق رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد, سرپرست اعلی گوجر یوتھ فورم پاکستان حاجی نثار احمد نون,سرپرست چوہدری محمد وارث, چئرمین چوہدری محمد قیصر, چوہدری افتخار احمد برسہ, چوہدری صغیر احمد گوجر, چوہدری امتیاز احمدسابق چیئرمین فورم, چوہدری عبدالحمید, چوہدری اشتیاق احمد گوجر , گوجر یوتھ فورم کے ساتھ عہدیداروںسمیت پنجاب بھر سے آئی ہوئی گوجر برادری کی نمائندہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ دنیامیں انفرادی اور اجتماعی طور پر ترقی کا واحد ذریعہ تعلیم کا حصول ہے ․ انہو ںنے کہا کہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر تمام شعبو ںمیں اعلی تعلیم اور ہنر میں کمال حاصل کریں اور منظم انداز میں اپنی برادری اور دیگر پاکستانیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیئے اپنے تمام وسائل اور صلاحیتیںبروئے کار لائیں- انہو ںنے کہا کہ گوجر برادری پاکستانی معاشرے سے ناخواندگی , غربت , افلاس اورمحرومیوں خاتمے کے لیئے مزید فعال کردار ادا کرے - صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ یہ امر قابل اطمینان ہے کہ گوجر برداری میں دیگر افراد اور اقوام کے لیئے تعصب یا نفرت کے بجائے محبت , رواداری, برداشت اور اخوت جیسے لازوال جذبے موجود ہیں جو پاکستانی معاشرے کی تعمیر و ترقی , خوشحالی اور امن کے لیئے بنیاد فراہم کرتے ہیں- تقریب کے آخر میں فورم کے ساتھ عہدیداروں کو شیلڈزپیش کی گئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں