لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مارنے والوں کی مت مار دینگے، نواز شریف

پیر 6 مئی 2013 19:57

خانیوال (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6مئی۔2013ء) نواز شریف نے کہا ہے کہ جنہوں نے لوڈشیڈنگ میں عوام کی مت مار دی، ہم ان کی مت مار دیں گے، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حق دار نہیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ خانیوال کے علاقے کبیر والا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے پیپلزپارٹی آج کہیں نظر نہی آتی، کہاں ہے پیپلز پارٹی ڈھونڈ کر لاوٴ، زرداری صاحب آپ ہی ایوان صدر سے نکل کر میدان میں آجائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے میں نہ لوڈشیڈنگ تھی نہ کرپشن اور نہ قتل وغارت گری، جنہوں نے لوڈ شیدنگ میں عوام کی مت مار دی، ہم ان کی مت مار دیں گے، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ آج سی این جی اسٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں، لگتا ہے آج بیروزگاری کے جلسے میں آگیا ہوں، مہنگائی کا عذاب نازل کرنے والے آپ کے ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں دوبارہ پی آئی اے اور ریلوے درست ہوگی، کراچی سے پشاور تک بلٹ ٹرین بنائیں گے، 11مئی کو غلطی نہ کریں، ورنہ پاکستان 20 سال پیچھے چلا جائے گا، نوجوانوں کو کاروبار کیلئے بینکس گھر کی دہلیز تک قرضے فراہم کریں گے۔

خانیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں