پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں جس پر ہمیں فخر ہے،جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ

پیر 6 مئی 2013 00:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔6مئی۔ 2013ء) وزیر اقلیتی امور پنجاب جسٹس (ر) جمشید رحمت اللہ نے کہا ہے کہ پاکستانی افواج دنیا کی بہترین افواج ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔وہ گزشتہ روز جامعہ بیت المال قرآن میں متحدہ علماء کونسل کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ سیمینار سے کرنل (ر)سردار عبدالرؤف مگسی،یوسف لودھی پیر ناظم حسین شاہ، پیر شفاعت رسول،حافظ کاظم رضا نقوی،مولانا جاوید اکبر،مولانا رمضان، مفتی سید عاشق حسین،علامہ جاوید فضل،بریگیڈیر(ر)حامدسعید اختر،پیر ایس اے جعفری،علامہ ا صغر حسین چشتی اور حامد اختر نے بھی خطاب کیا۔

صوبائی وزیر نے افواج پاکستان کی ملکی دفاع کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود ملک کی حفاظت فوج کا اولین مقصد ہوتا ہے اور وہ اس کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی حفاظت ودفاع کاجذبہ تمام مشکلات پر غالب آ جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مذہب کی تفریق سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت،حفاظت اور ترقی ہمارا اولین مقصد ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مشکلات کا مقابلہ کرنے اور ملکی حفاظت کے لئے اہم کردار ادا کرنے پر ہم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم افواج پاکستان کے مورال کو نشانہ بنانے والے نام نہاد سیاست دانوں کی مذمت کرتے ہیں اور ملک کے لئے شہید ہونے والے فوجیوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں۔ سیمینار میں تمام مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں