غداری کیس، عدلیہ اجتماعی طور پر پرویز مشرف کے خلاف متعصب ہے، وکیل، آپ کو کسی عدالتی فیصلے پر اختلاف ہے تو اپیل دائر کریں، سپریم کورٹ

منگل 7 مئی 2013 12:19

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7مئی 2013ء) غداری کیس کی سماعت کے موقع پر پرویز مشرف کے وکیل نے کہا ہے عدلیہ اجتماعی طور پر پرویز مشرف کے خلاف متعصب ہے، جس پر جسٹس خلجی عارف حسین نے کہا کہ آپ چاہتے ہیں ہم ان ججوں کے ریٹائر ہونے تک کیس کی سماعت نہ کریں، چاہے اس میں 50 سال لگ جائیں۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت کررہا ہے، دوران سماعت مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپیل لے کر گئے تو عدالت نے الیکشن لڑنے پر تاحیات پابندی لگادی، نااہلی صرف 5 سال کے لیے ہوتی ہے، جس پر جسٹس خلجی نےکہا آپ کو کسی عدالتی فیصلے پر اختلاف ہے تو اپیل دائر کریں، جواب میں پرویز مشرف کے وکیل نےکہا کہ 3 نومبر کو جن 7 ججوں نے حکم جاری کیا وہ جج نہیں صرف افراد تھے ، پی سی او کے نتیجے میں وہ جج کے منصب سے سبکدوش ہو گئے تھے ۔

احمد رضا قصوری کا کہنا تھا کہ جس شخص نے 8 سال تک دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی آج اسے دہشت گردی کے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے، کیس کی سماعت جاری ہے۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں