آرمی چیف کی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد

قومی کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی، فائنل میں سنسی خیز کھیل دکھانے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 فروری 2020 00:07

آرمی چیف کی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ورلڈکپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کبڈی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی،فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے سنسی خیز کھیل دکھایا، دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کومبارکباد پیش کی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی کبڈی ٹیم میں موجود تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں نے بھرپور محنت کی، دونوں ٹیموں نے سنسی خیز کھیل دکھایا، زبردست کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے
پاکستان نے کبڈی ورلڈکپ میں بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

پنجاب سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جانے والا کبڈی لمحہ بہ لمحہ سنسنی خیز رہا۔ میچ کے پہلے ہاف میں بھارتی کھلاڑیوں نے بہترین داؤ پیج لگاتے ہوئے قومی ٹیم کے پہلوانوں کو قابو کیا اور پہلا ہاف اپنی برتری پر ختم کیا۔ دوسرے ہاف میں قومی پہلوانوں نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بھارتی پہلوانوں کو ایک نہ چلنے دی۔ پہلے اپنے اوپر موجود خسارے کو ختم کیا اور پھر اس کے بعد بھارتی ٹیم پر برتری بھی حاصل کی۔

میچ کے اختتامی لمحات میں بھارتی ٹیم نے ایک پوائنٹ پر تنازع کھڑا کردیا۔ تاہم اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بھی بن گیا۔ دوسری جانب فائنل میں بھارت کو شکست دینے پر پورا پاکستان جشن منا رہا ہے، حکومتی سیاسی شخصیات سمیت تمام لوگ خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں