پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ سے انتونیو گوتریس کی ملاقات، انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کے کردارکی تعریف، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 17 فروری 2020 19:58

پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف سے ملاقات میں سیکرٹری جنرل یواین نے انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر سیکرٹری جنرل یواین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی، دونوں میں مسئلہ کشمیر کی موجودہ صورتحال ، افغان مہاجرین کی واپسی اور افغانستان میں امن عمل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن اور مستحکم پاکستان کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔

انسداد دہشتگردی اور امن مشنز میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواین فوجی مبصر گروپ کو کشمیر میں رسائی دینے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے بھی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور خطے سمیت کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے افغان مہاجرین کے حوالے سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 20 سال پاکستان کے عوام کے لیے بہت مشکل حالات رہے لیکن ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی جاری رکھی۔ پاکستان، افغان مہاجرین کی میزبانی کے 40 سال مکمل ہونے کی خوشی منارہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں