شاعر فرزند علی سرور ہاشمی کی کتاب ’’ نسیم سحر حیات و ادبی خدمات ‘‘ کی تقریب پذیرائی

اتوار 23 فروری 2020 16:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) پنجاب آرٹس کونسل اور ادبی تنظیم سخنور کے زیر اہتمام کالم نگار وشاعر فرزند علی سرور ہاشمی کی کتاب ’ نسیم سحر حیات و ادبی خدمات ‘ کی تقریب پذیرائی کا انعقادکیا گیا، صدر سخنور نوید ملک نے ابتدائیہ پیش کیا جبکہ تلاوت کلام پاک ساجد حیات اور نعت کا اعزاز شاہد جمیل منہاس کو حاصل ہوا، تقریب میں صدارت کے فرائض پروفیسر احسان اکبر نے انجام دیئے، مہمانانِ خصوصی میں جبار مرزا، ڈاکٹر ارشد محمود، ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی جبکہ مہمانانِ اعزاز میں ڈاکٹر حمیرا اشفاق اور صفدر قریشی شامل تھے، تقریب میں منیر فیاض، ڈاکٹر فرحت عباس، حافظ نور احمد قادری اور صبا کاظمی نے مضامین پیش کئے، صاحبِ صدر اور تمام شرکا نے مصنف کی تحقیقی کاوش کو سراہا اور داد دی، سرپرست اعلی احمد ظہور نے اختتامیہ پیش کیا، سامعین کی کثیر تعداد پروگرام میں شامل ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں