پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد کی ملاقات

بدھ فروری 22:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) مصر کے وزیر دفاع ملٹری پروڈکشن جنرل محمد احمد ذکی محمد کی سربراہی میں مصری وفد نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ فوجی تعلقات، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے مشترکہ منصوبوں، دفاعی پیداوار ، تربیت اور انٹلی جنس سمیت متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ معزز مہمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے کامیابیوں کو سراہا۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments