راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،1 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

بدھ فروری 23:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) راولپنڈی پولیس کا سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال نے سی پی اومحمد احسن یونس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم واجد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 9 ایم ایم پسٹل بھی برآمد کر لیا، ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول اور وارث خان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکنی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، اور کسی بھی شخص کو خوف کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا، سی پی او نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر اور ٹیرر گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments