پی ایس ایل فائیو کے میچ میں جہانگیر ترین کے خلاف نعرے بازی

’چینی چور‘ میچ کے دوران شائقین کے نعرے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 27 فروری 2020 19:29

پی ایس ایل فائیو کے میچ میں جہانگیر ترین کے خلاف نعرے بازی
ملتان (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 27 فروری 2020) : پی ایس ایل فائیو کے میچ میں جہانگیر ترین کے خلاف نعرے بازی، ’چینی چور‘ میچ کے دوران شائقین کے نعرے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے مابین پی ایس ایل فائیو کا میچ کھیلا گیا۔ اس میج میں ملتان سلطانز فرینچائز کے مالک جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مذکورہ میچ کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

میچ میں موجود شائقین نے ’چینی چور‘ کے نعرے لگائے۔ اس واقعے سے متعلق صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمی کے ساتھ جہانگیر ترین کے ساتھ یہ ہوا لیکن پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کے  لاکھوں روپوں کی سرمایہ کاری کی اور اس لیے اس طرح کا سلوک کیا گیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ گٹر سیاست میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔  
 

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں