کورونا وائرس کی وباء ابھی مزید بڑھنی ہے، کتنی بڑھے گی ایک ہفتے میں پتہ چل جائے گا، وزیر اعظم
بدقسمتی سے دنیا میں ایک ساتھ وینٹی لیٹرز اور حفاظتی آلات کی طلب بڑھ گئی، چین نے مشکل وقت میں آلات کی فراہمی میں پاکستان کو ترجیح دی، جنوری سے کورونا وائرس سے نمٹنے کی تیاری کر رہے تھے، ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کورونا کیخلاف جنگ کی فرنٹ لائن ہیں ، حکومت ہیلتھ ورکرز کے پیچھے کھڑی ہے، پوری طرح ساتھ دیں گے، عمران خان کا خطاب
بدھ 1 اپریل 2020 16:28
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں اس وقت سے ہی احساس تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ فرنٹ لائنرز ہیں لہٰذا ہم نے اس وقت سے ہی تیاری کی کہ انہیں کس طرح سہولیات اور سامان فراہم کیا جائے۔
انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ملک میں 70 سال سے ہیلتھ سیکٹر کی جانب خاص توجہ نہیں دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہم بہن بھائی سرکاری ہسپتالوں میں پیدا ہوئے اور علاج کے لیے بھی وہیں کا رخ کرتے تھے، سرکاری ہسپتالوں کی صورتحال 70 کی دہائی تک بہتر تھی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے میڈیکل کالجز کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا تھا تاہم رفتہ رفتہ ہم نے صحت اور تعلیم پر فی کس آمدن کم خرچ کرنا شروع کی جس سے ہم پیچھے رہ گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں احساس تھا کہ ہمارے طبی عملے کے پاس وہ سہولیات اور آلات نہیں ہوں گے اس لیے ہم نے اس وقت سے ہی اپنی پوری کوشش کی لیکن بدقسمتی سے پوری دنیا میں آلات، ذاتی تحفظ کی اشیا اور وینٹلیٹرز کی طلب بڑھ گئی جس سے ہمارے لیے اپنی گنجائش میں اضافہ کرنا مشکل ہوگیا لیکن ہماری لیے خوش قسمتی کی بات ہے کہ چین نے ہمیں اس معاملے میں ترجیح دی اور جیسے جیسے چین نے اس وبا پر قابو پایا انہوں نے سب سے پہلے پاکستان کو ترجیح دی اور آج بھی جو آلات ملک میں آرہے ہیں وہ سب چین سے آرہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول اور کمانڈ سینٹر کے روزانہ ہونے والے اجلاس میں سب سے پہلی ترجیح یہ ہوتی ہے کہ ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں کام کرنے والے عملے کے تحفظ کی اشیا دی جائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ اشیا تقریباً پہنچادی گئی ہیں اور جہاں نہیں پہنچی وہاں 4 سے 5 روز میں پہنچ جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ اس وقت دنیا میں ہیلتھ ورکرز پر سخت دباؤ ہے اور امریکا نے طبی عملے کے لیے ویزا لینے میں آسانی کردی ہے کیوں کہ وہ فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم طبی عملے کے پیچھے کھڑے رہ کر ان کی مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور اس بات پر غور بھی کر رہیں کہ مزید کس طرح سہولیات دی جائیں۔انہوںنے کہاکہ ایک ہفتے میں ہمیں وائرس کی شدت کا اندازہ ہوجائے گا کیوں کہ مختلف ذرائع سے اعداد و شمار حاصل ہورہے ہیں اور اللہ کا کرم ہے کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد کم ہے۔انہوں نے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے کو یقین دہانی کروائی کہ صورتحال چاہے جو بھی ہو یہ قوم اور حکومت سب آپ کے پیچھے کھڑی ہے اور آپ کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ، بابر اعظم
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی،دس سالہ بچی کو اغواء کرکے زیادتی اور قتل کرنے والا سفاک درندہ صفت ملزم ..
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ میچز کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کے فول پروف سکیورٹی ..
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی، سول لائنز پولیس کی کارروائی،20سالہ لڑکے کو اغواء کرنے والی03 اغوء کار گرفتار
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں، 08ملزمان گرفتار
شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والی7دہشت گرد ہلاک
تفصیلی خبر
سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ..
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم