راولپنڈی پولیس کی جانب سے کورونا راشن ریلیف پیکج کیلئے درخواستیں وصول کرنے کاعمل شروع،ایک ہزارسے زائددرخواستیں موصول

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے اقدام کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے کورونا راشن ریلیف پیکج کے لئے مستحق خاندانوں سے درخواستیں وصول کرنے کاعمل شروع،راشن تقسیم کے لیے ایک ہزارسے زائددرخواستیں موصول۔

(جاری ہے)

ترجمان راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ا نسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے اقدام کے مطابق راولپنڈی پولیس کورونا راشن ریلیف پیکج کے لئے مستحق خاندانوں سے درخواستیں وصول کررہی ہے،راشن کی تقسیم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کو اب تک ایک ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں،موصول شدہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے جس کی مقصد شفافیت کو یقینی بنانا اور مستحق افراد تک راشن پہنچانا ہے،سکروٹنی کے عمل کے بعد جلد مستحق خاندانوں میں ریلیف پیکج کے تحت راشن کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا، اس ناگہانی صورتحال میں راولپنڈی پولیس کسی صورت اپنے شہریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ خدمت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں