راولپنڈی پولیس کے افسران کا کرونا سے جنگ لڑنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش

پولیس ، پولیس افسران کواپنے درمیان پاکرسینیٹری ورکرزخوشگوارحیرت میںمبتلا،راولپنڈی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک اور سی پی اوراولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کے افسران کا کرونا سے جنگ لڑنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش ، عظیم قومی فریضہ سر انجام دینے پر سینیٹری ورکرزکوسیلیوٹ پیش کرتے ہیںراولپنڈی پولیس ، پولیس افسران کواپنے درمیان پاکرسینیٹری ورکرزخوشگوارحیرت میںمبتلاہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر سہیل حبیب تاجک اور سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی ہدایات پرراولپنڈی پولیس کے افسران کرونا سے جنگ لڑنے والے سینیٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے اچانک راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی قرنطینہ سینٹر پہنچ گئے، اے ایس پی نیوٹائون عمران خان اورایس ایچ اونیوٹائون مرزا جاوید نے سینیٹری ورکرز کی ناقابل فراموش خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،اے ایس پی نیوٹائون اور ایس ایچ او نے سینیٹری ورکرز کو پھولوں کے گلدستے اور سینٹائزر پیش کئے اور سیلیوٹ کیا،اس موقعہ پراے ایس پی نیوٹائون نے کہاکہ سینیٹری ورکرز پولیس اور ڈاکٹرز کی طرح جان کی پروا کئے بغیر کورونا کی جنگ میں عظیم خدمات سرانجام دے رہے ہیں،سینیٹری ورکرز کو عظیم قومی فریضہ سر انجام دینے پر سیلیوٹ پیش کرتے ہیں،راولپنڈی پولیس کورونا کی جنگ میں فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہم کورونا کی جنگ میں عظیم فریضہ سرانجام دینے والے ہر طبقہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پولیس افسران کواچانک اپنے درمیان پاکر سینیٹری ورکرز خوشگوارحیرت میںمبتلاہوگئے ،یورالوجی قرنطینہ سینٹر میںموجودسینیٹری ورکرزنے کہاکہ آج تک کسی نے ہماری خدمات کا یوں اعتراف نہ کیاہے خوشی سے نہال سینٹری ورکز زنے پاکستان زندہ آباد راولپنڈی پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں