راولپنڈی پولیس کاناجائزہ اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس کاناجائزہ اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری ،06ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد،مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کے احکامات پر راولپنڈی پولیس کاناجائزہ اسلحہ رکھنے والو ں کریک ڈائون جاری ہے،تفصیلات کے مطابق ایس پی راول رائے مظہراقبال نے سی پی اومحمداحسن یونس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اوپیرودھائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان باشی خان،ذیشان اورحمزہ کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا ،ایس پی صدرضیاء الدین احمد نے سی پی اوکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان عبدالحمید ،عبدالجبار اورابرارکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیا،ملزمان کے خلا ف مقد مات درج کرلیے گئے،سی پی اومحمد احسن یونس نے راولپنڈی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائیوں میںمزیدتیزی لائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں