راولپنڈی پولیس کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون جاری،09مقدمات درج،25افراد گرفتار

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس کا حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پرکریک ڈائون جاری،09مقدمات درج،25افراد گرفتار ،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کر رہی ہے ،راول ڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر06مقدمات درج کر کی12افراد کوگرفتار کیا ، صدرڈویژن پولیس نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر03مقدمہ درج کر کی13افراد کو گرفتارکیا، پابندیوں کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ راولپنڈی پولیس عوام کی آگاہی کے فرائض بھی سرانجا م دے رہی ہے راولپنڈی پولیس آگاہی کے ساتھ ساتھ فیس ماسک اور گلوز بھی تقسیم کر رہی ہے،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس سے بچائوکے لیے حکومت کی جانب سے لگائی کی پابندیوں پرعملدآمدکوہرصورت یقینی بنایاجائے گااور اس کے لیے تمام وسائل برئو ے کارلائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں