راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرونا کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدآمد ،سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز04بجے تا 06بجے شام شہریوں کے مسائل سننے کیلئے اپنے تھانوں میں موجود،ترجمان

اتوار 5 اپریل 2020 21:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اپریل2020ء) راولپنڈی پولیس کی جانب سے کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات پر عملدآمد کروانے کے ساتھ ساتھ سروس ڈیلیور ی کیلئے اقدامات کا سلسلہ بھی جاری،سی پی او کی طرف سے ضلع راولپنڈی کے تما م ایس ایچ اوزکو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں موجود رہنے کو یقینی بنایا جارہا ہے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز04بجے تا 06بجے شام شہریوں کے مسائل سننے کیلئے اپنے تھانوں میں موجود۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا سروس ڈیلیوری کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، سی پی اونے ضلع راولپنڈی کے تمام ایس ایچ اوز کو شہریوں کی شکایات سننے کیلئے اپنے دفاتر میں 04بجے تا 06بجے شام موجود رہنے اور شہریوں کی شکایات سن کر فوری قانونی کاروائی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کررکھا ہے جس پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر اپنے تھانوں میں موجود رہتے ہیں، ایس ایچ او ز تھانوں میں آنے والے شہریوں سے مل کر ان کے مسائل سن کر فوری حل کیلئے ضروری اقدمات کرتے ہیں،راولپنڈی پولیس کرونا وائرس کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں پر عملدآمد کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے مسائل سننے کے لیے تھانہ کی سطح پر ایس ایچ او زکی موجودگی بھی یقینی بنا رہی ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں