چینی آٹا رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا،جو فیصلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کیے ان بارے مجھے بھی معلوم نہیں تھا،شیخ رشید احمد
کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی نائن الیون نے بھی پیدا نہیں کی تھی،رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا،آنے والے چند دنوں میں ملکی سیاست میں ہلکی پھلکی ہلچل دیکھ رہا ہوں،وزیر ریلوے کی میڈیا سے بات چیت
منگل 7 اپریل 2020 13:37
(جاری ہے)
ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ ، ایم ڈی کیرج فیکٹری راحت مرزا ، ڈپٹی ڈی ایس انعام اللہ محسود ، ڈویژنل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پاکستان ریلوے کی جانب سے تیار کیے گئے سینائزر واک تھرو گیٹ سے گذر کے ریلوے سٹیشن کے اندر داخل ہوئے ۔ ڈی ایس ریلوے سید منور شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے اور چیین کی ریلوے کمپنی کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کی کوچز میں تیار کیے گئے قرنطینہ مرکزمیں میڈیکل آلات ،وینٹیلیٹرز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے موجود ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل چوکس ہے ۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین کی کوچز میں قائم قرنطینہ مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایات دیں کہ کسی بھی وقت اس کے استعمال کے لئے عملہ الرٹ رہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آٹا، چینی بحران پر رپورٹ کے بعد ہماراامتحان شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بطور کپتان اپنی فیلڈنگ تبدیل کی ہے ،وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کہاں پر لگانا ہے اور کس کو کہاں تک لیکر چلنا ہی ۔ انہوںنے کہاکہ ، سبسڈی کے معاملے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کوئی کردار نہیں ہے ، جب بزنس مین سیاست میں آتا ہے تو مافیا مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے ، وزیراعظم عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے وہ دن رات عوام کی خدمت کے لئے کام کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس عالمی چیلنج ہے جس نے عالمی سیاسی منظر نامے کو تبدیل کردینا ہے ، کرونا وائرس کے بعد نیا ورلڈ آڈر دیکھ رہا ہوں ، پاکستان ریلوے کی ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم جیسے ہی لاک ڈائون ختم اور ٹرین آپریشن بحال کرنے کے احکامات جاری کرینگے اس کے 24گھنٹوں میں 142ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے ۔ چائنہ ریلوے گروپ کے مشکور ہیں جنہوں نے کیرج فیکٹری اور سی ڈی ایل ورکشاپ کے لئے 5ہزار ماسک ،سیٹائزر عطیہ کیے ہیں ، چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جو ہر مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے ، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ گیٹ تمام ریلوے سٹیشنوں پر نصب کیے جائیں گے یہ گیٹ پاکستان ریلوے نے خود تیار کیے ہیں اس پر لاگت 30سے 40ہزار جبکہ سنسر والے گیٹ 50سے 60ہزار روپے میں تیار ہورہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے نے 40ٹرینوں کے اندر قرنطینہ مراکز قائم کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے ٹرین آپریشن کے آخری روز ایک لاکھ 65ہزار مسافروں کو کراچی سے لایا گیا ہم نہیں چاہتے تھے کہ بھارت والا معاملہ پاکستان میں بھی ہو کہ ہزاروں لوگ پیدل نکل پڑتے اور راستے کی مشکلات کا شکار ہوجاتے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین آپریشن کی بندش کے دوران تمام کوچز اور انجنوں کی مرمت کا کام جاری ہے ،ریلوے کے مزدور دن رات محنت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ایک ہی گروپ ہے جس کی وزیراعظم عمران خان قیادت کررہے ہیں ، ابھی تو عمران خان نے فیلڈنگ بدلی ہے وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کی کہاں پر ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آٹا ،چینی بحران کی رپورٹ وقت سے پہلے آگئی ہے ، یہ رپورٹ 25اپریل فورنزک رپورٹ کے ساتھ آجاتی تو بہتر تھا کیونکہ کارروائی اسی رپورٹ کی روشنی میں ہونی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں وزیر صنعت تھا تو خوردنی تیل مافیا پر ہاتھ ڈالا لیکن کچھ نہیں ہوسکتا ، آٹا ، بجلی مافیا اور آپٹما میں چند خاندانوں کا کھیل ہے ، آج سے پہلے تو پاکستان میں کاروباری شخصیات کی حکومتیں تھیں اسی لئے مافیا مضبوط ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی طاقت وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی پر سوال نہیں اٹھا سکتا کیونکہ عمران خان بے داغ قیادت کے حامل ہیں اور کرپشن کرنے والوں کو بھی معاف نہیں کرتے ،آنے والے چند دنوں میں ملکی سیاست میں ہلکی پھلکی ہلچل دیکھ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام میں 45لاکھ تو پرانے رجسٹرڈ لوگ ہیں ،آئندہ ہتفے سے نئے رجسٹرڈ مستحقین کو امدادملنے کا عمل شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تفتان میں کنٹینر ہسپتال کے لئے 2100کمروں پر مشتمل بزنس اور اے سی سلیپر ٹرین کی پیشکش کرتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، 16روپے میں روٹی بیچنے پر رضامند
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، چیف آف نیول اسٹاف ..
راولپنڈی نانبائی ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان، 16روپے میں روٹی بیچنے پر رضامند
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کی بڑی کاروائی، ایکسپائر اشیاء خوردونوش ضبط اور غیر معیاری کوکنگ آئل کو تلف ..
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی میں خاتون کے ہاں 6 بچوں کی پیدائش
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
راولپنڈی،تھانہ دھمیال پولیس نے شہری سے موبائل چھین کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی، منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اورناجائزا سلحہ کے خلاف کاروائی
راولپنڈی ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے گزشتہ روزغریب آباد اورگردونواح میں سرچ آپریشن
ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع و دفاعی پیداوار خواجہ محمد آصف سے ملاقات
منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم پر الزام ثابت
سوات، چترال اور خیبر میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ، پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو