پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ہے،

ماضی میں عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات اس حد تک عوام تک نہیں پہنچا ئے گئے تھے، فیاض الحسن چوہان

پیر 1 جون 2020 23:02

راولپنڈی ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2020ء) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ہے، ماضی میں عالمی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے اثرات اس حد تک عوام تک نہیں پہنچا ئے گئے، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث شدید مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کا طرہ امتیاز ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ اور خاتمے کے لئے وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کی پوری دنیا معترف ہے لیکن اپوزیشن اپنے دائمی حسد میں وزیراعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور کورونا ریلیف اقدامات کا اعتراف کرنے کی بجائے صبح شام رونا کی پالیسی پر گامزن ہے، فیاض الحسن چوہان نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے خلاف زبانی جمع خرچ کی بجانے عملی اقدامات میں قدم بڑھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں