فرقہ وارانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے تمام علمائے کرام کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہے ہیں ،پیر نور الحق

جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہارِ کرنا ہے،مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2020 21:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2020ء) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے تمام علمائے کرام کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہے ہیں ،جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہارِ کرنا ہے،مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں۔

عید گاہ شریف میں وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادریہ نے اتحاد امت کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے،فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لایا جائے،جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہارِ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ہماری کانفرنس کا یہی مقصد ہے،جہاں عملدرآمد کی ضرورت ہے وہاں تک پہنچا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ علماء کرام سے گذارش ہے کہ اپنی خانقاہوں میں بھی اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو اجاگر کریںوزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں،پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کیلئے ایک جیسی ہیں،سعودی عرب ایران کشیدگی میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ریاست علماء کو اعتماد میں لے کر سخت کاروائی کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،یہ اقلیت پذیر پالیسیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں 2017 میں مندر کیلئے زمین دی گئی تھی،ابھی تک مندر کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیئے گئے،فیصلہ ہونا باقی ہے کہ فنڈز دینا چاہیے یا نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں،جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اسکا وجود کیسے ممکن ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں