راولپنڈی،تھانہ ائیر پورٹ کی اہم کارروائی، شیشہ سینٹر پر چھاپہ 35 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کی،مقدمہ درج

اتوار 5 جولائی 2020 21:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2020ء) تھانہ ائیر پورٹ کی اہم کارروائی، شیشہ سینٹر پر چھاپہ 35 ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان نے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کی،مقدمہ درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصرکے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ایس ایچ اوائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیشہ سینٹر پر ریڈ کیا، ریڈ کے دوران شیشہ سینٹر میں موجود 35ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیصل، طاہر، توقیر، سعد، ابرار، حسیب، تاج، اُسامہ، حاشر، نبی خان، ذیشان، میرنشاد، عاقب، عمر، عظیم، علی، شہزاد، عبداللہ، ہادی، زین، ہاشم، عمر،رضا، احمد، شرافت، عبدالمومن، دلفراز، نعمان، علی رضا، نذر اسلام، شاہ زیب، نعمان شاہ، میر ہارون،عامراور اطہر شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے 3 فلیور حقہ، 4 چمنیاں، 7 حقے اور دیگر متعلقہ سامان برآمدکر لیا،شیشہ سینٹر پر موجود ملزمان نے کورونا وائرس کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی بھی کی، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، نوجوان نسل کو قانون شکنی کی جانب راغب کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں