آر اے بازار پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی

اتوار 5 جولائی 2020 22:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) آر اے بازار پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے دو کلو سے زائد چرس برآمد کرلی، ترجمان پولیس کے مطابق آر اے بازار پولیس نے غازی آباد گراؤنڈ سے ملزم کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور 2 کلو 60 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی پوٹھوہار سید علی کا کہنا ہے کہ آر پی او کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں