فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر حلقہ پی پی 17 کی تمام یونین کونسلوںمیں نالوں کی صفائی کا کام جاری

اتوار 5 جولائی 2020 22:35

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2020ء) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہدایات پر حلقہ پی پی 17 کی تمام یونین کونسلوںمیں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے، بڑے نالوں کی صفائی ہیوی مشینری کے ذریعے کی جار ہی ہے جبکہ چھوٹے نالوں کی صفائی کے لئے چھوٹی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے کام جاری ہے، صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے محکمہ ٹی ایم اے اور واسا کو ہدایت جاری کی ہے کہ مون سون سیزن شروع ہونے سے پہلے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کے کام کو مکمل کیا جا ئے تاکہ مون سون کی بارشوں کے پانی کے بہائو میں کوئی رکاوٹ درپیش نہ ہو اور بارش کے پانی سے نشیبی علاقوں کے رہائشیوںکو کوئی نقصان نہ پہنچ سکے، انہوں نے کہا کے تمام یونین کونسلوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین اپنی نگرانی میں اپنی اپنی یو سی میں نالوں کی صفائی کے کام کو یقینی بنائیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں