بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی‘ ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 11سالہ بچی اور خاتون سمیت 5معصوم شہری زخمی ہوگئے

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کا ٹویٹ

پیر 13 جولائی 2020 01:25

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رٹہ سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے (سی ایف وی)کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بلااشتعال فائرنگ سے 11سالہ بچی اور خاتون سمیت 5معصوم شہری زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کے جوانوں نے بھر پور اور موثرجواب دیتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بلاشتعال فائرنگ کی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں