مدرسے میں زیر تعلیم 2 بچوں سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ بچے کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ قاری حمید احمد نے میرے بھانجے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس

Khurram Aniq خُرم انیق پیر 13 جولائی 2020 11:23

مدرسے میں زیر تعلیم 2 بچوں سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار
راولپنڈی(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-13جولائی2020ء) مدرسے میں زیر تعلیم 2 بچوں سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ شرم ناک واقع راولپنڈی میں پیش آیا ہے جہاں اچھے اور برے کی تمیز کروانے والے قاری نے ہی دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ پولیس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ بچے کے ماموں نے پولیس کو بتایا کہ قاری حمید احمد نے میرے بھانجے کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق بچے کے ماموں کی درج کردہ شکایت میں مزید بتایا گیا ہے کہ قاری حمید احمد نے اس سے قبل بھی 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کو بیان جمع کرواتے ہوئے بچے کے ماموں کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچے نے اپنے بڑے بھائی سے سارا واقع بیان کیا جس میں اس نے بتایا کہ قاری نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور یہ بات کسی کو نہ بتانے کا کہا ہے، قاری نے بچے کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے اس بارے کسی کو بتایا تو وہ اسے قتل کر دے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تھانہ نصیر آباد کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کے ماموں کی درخواست پر بچوں کا طبی معائنہ کروا کر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، پولیس پارٹی کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا جس میں قاری حمید احمد کو گرفتار کرلیا، تاہم ملزم کی ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں بھی اسی طرح کا واقع پیش آیا تھا جس میں امام مسجد پندرہ سال تک مسجد میں بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا تھا۔ اس حوالے سے علاقے کے ایک نوجوان سامنے آیا تھا جس نے انکشاف کیا تھا کہ جب وہ 5ویں جماعت میں پڑھتا تھا اور اس کی عمر 12سال تھی تو اس وقت اسی شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اور اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قاری نے اسے اور کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیی تھیں۔

اس لڑکے کے مطابق قاری نے اس کے علاوہ بھی دیگر بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا حتیٰ کہ مدرسے کے بچوں نے چندے کے لیے رکھے گلے میں بھی پرچیوں پر لکھ کے ڈالا کہ قاری ان کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اس لیے اسے مسجد سے نکالا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں