چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سالہ بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی

جنرل قمر جاوید باجوہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک سال سے کینسر میں مبتلا علی رضا سے ویڈیو لنک پر بات چیت کی، علی رضا نے بڑے ہوکر آرمی آفیسر بننے کا ارادہ ظاہر کردیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 14 جولائی 2020 19:31

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سالہ بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14جولائی 2020ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر میں مبتلا 15سالہ بچے کی ملاقات کی خواہش پوری کردی، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سال سے کینسر میں مبتلا علی رضا سے ویڈیو لنک پر بات چیت کی، علی رضا نے بڑے ہوکر آرمی آفیسر بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک سال سے کینسر میں مبتلا 15سالہ علی رضا سے رابطہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ علی رضا نے چیف آف آرمی سٹاف سے ملنے اور پاک آرمی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ کراچی کورپس ہیڈ کوارٹرز نے بچے کی آرمی چیف سے ملاقات کا انتظام کیا۔ آرمی چیف نے بچے کے جذبے کی تعریف کی اور اس سے اسکی صحت سے متعلق پوچھا۔ آرمی چیف نے بچے کی صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں