آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا پندرہ سالہ علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی

آرمی چیف کی علی رضا سے ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی،،علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات اور پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا

منگل 14 جولائی 2020 23:46

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا پندرہ سالہ علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کینسر کے مرض میں مبتلا پندرہ سالہ علی رضا کی ملاقات کی خواہش پوری کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کینسر کے مرض میں مبتلا 15 سالہ علی رضا سے ملاقات کی ،علی رضا نے آرمی چیف سے ملاقات اور پاک فوج میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی علی رضا سے ملاقات ویڈیو لنک کے ذریعے ہوئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کا انتظام کیا، 15 سالہ علی رضا گزشتہ ایک سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہا ہے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں