پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہورکور ہیڈکوارٹرز میں سینئر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات

پیشہ ورانہ امور، خطہ میں سکیورٹی صورتحال، امن و استحکام، چیلنجز اور مواقع سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی، آئی ایس پی آر

منگل 4 اگست 2020 13:25

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہورکور ہیڈکوارٹرز میں سینئر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2020ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکور ہیڈکوارٹرز میں سینئر سرونگ اور ریٹائرڈ افسران سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور، خطہ میں سکیورٹی صورتحال، امن و استحکام، چیلنجز اور مواقع سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر لیفٹیننٹ جنرل مجید احسان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔ جنرل (ر) جہانگیرکرامت، جنرل (ر) راحیل شریف، جنرل (ر) احسن سلیم حیات، جنرل (ر) طارق مجید، جنرل (ر) راشد محمود بھی پر موجود تھے۔ شرکاء نے آرمی چیف کو اپنی آرا سے آگاہ کیا اور تجاویز بھی دیں اور آرمی چیف کا شکریہ بھی ادا کیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں