مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

منگل 4 اگست 2020 23:33

مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ مدد کی ہر پکار پر پولیس موجود ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان پولیس کے یوم شہدا کی مناسبت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پولیس کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مدد کی ہر پکار کے جواب میں پولیس سب سے پہلے موجود ہوتی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں