راولپنڈی میں جنسی درندوں نے یتیم لڑکی کو سرعام گلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

گھروں میں کام کر کے 3 یتیم بھائیوں کو پالنے والی لڑکی رات کے وقت گھر جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنائی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2020 22:15

راولپنڈی میں جنسی درندوں نے یتیم لڑکی کو سرعام گلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6اگست 2020ء ) راولپنڈی میں جنسی درندوں نے یتیم لڑکی کو سرعام گلی میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، گھروں میں کام کر کے 3 یتیم بھائیوں کو پالنے والی لڑکی رات کے وقت گھر جاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک خوفناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی میں چند اوباش نوجوانوں نے ایک یتیم لڑکی کو سرعام گلی میں چھری کی نوک پر زیادتی کا نشانہ بنایا ڈالا۔

لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق اس کے والدین فوت ہو چکے ہیں اور وہ گھروں میں کام کر کے 3 یتیم بھائیوں کو پیٹ پالتی ہے۔ ایک دن رات کے وقت گھر واپس جاتے ہوئے سنسان گلی میں اوباش نوجوان نے راستہ روکا اور چھری کی نوک پر اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کی جانب سے مزاحمت کی گئی لیکن اوباش نوجوان نے چھری دکھا کر دھمکایا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بعد ازاں ان جنسی درندوں نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ پولیس نے واقعے کا علم ہونے کا بعد ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم ملزمان کو ان کے گھر والوں نے فرار کروا دیا۔ پولیس کی جانب سے چھاپا مارے جانے پر ملزمان کے گھر والوں نے مزاحمت کی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پولیس تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ جبکہ ملزمان نے قبل از گرفتاری ضمانتیں بھی حاصل کر لی ہیں۔ واقعے کی تفصیلات سامنے آنے پر عوام کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ لوگوں کا مطالبہ کیا ہے کہ یتیم لڑکی کی عصمت دری کرنے والے جنسی درندوں کو کسی قسم کا قانونی تحفظ فراہم کرنے کی بجائے انہیں فوری گرفتار کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں