راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام رواں مالیاتی سال میں شروع کر دیا جائے گا

بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے: وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 8 اگست 2020 22:17

راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام رواں مالیاتی سال میں شروع کر دیا جائے گا
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2020ء) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے امید ظاہر کی ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ پر کام رواں مالیاتی سال میں شروع کر دیا جائے گا، احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک ایک کروڑ تیس لاکھ لوگوں میں 160 ارب سے زائد رقم مستحقین میں تقسیم کی جا چکی ہے، بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹیریٹ راولپنڈی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ 64.

(جاری ہے)

3 کلومیٹر پر محیط راولپنڈی رنگ روڈ پر کام کا آغاز رواں مالیاتی سال میں شروع کر دیا جائے گا جبکہ حکومت نے زمین کی خریداری کیلئے 6 بلین کی رقم مختص کی ہے اور یہ منصوبہ تقریباً55 بلین میں مکمل کیا جائے گا، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا اور سفری آسانیوں کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافے کا سبب بنے گا، انہوں نے کہا کہ عید پر کورونا کے حوالے سے جو ایس او پیز ترتیب دیئے گئے ان پر 70 فیصد تک عمل کیا گیا، بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کورونا کا ڈاون فال جاری ہے، وہ صحت کے شعبہ سے وابستہ اہلکاروں بشمول ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کیلئے رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والوں، مخیر حضرات اور تمام انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت ملکی سطح پر تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ مستحق افراد میں 160 ارب سے زائد امدادی رقوم تقسیم کی گئیں جو تھرڈ ورلڈ ممالک کا سب سے بڑا سوشل ڈویلپمنٹ پروگرام ہے، انہوں نے کہا کہ اندرون ملک فضائی آپریشن کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے، یوم آزادی پر سفر کرنے والوں کو 14 فیصد کرائے میں رعائیت ہوگی اور مسافر 73 کلو سامان اپنے ساتھ مفت لے جا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پابندیوں کے بعد چارٹر فلائٹس کا انتظام کر رہے ہیں، کینیڈا ہماری فلائٹس جا رہی ہیں، کورونا کے دوران امریکہ کیلئے 12 پروازوں کی منظوری لی اور 7 پروازیں آپریٹ بھی کیں، ان کا کہنا تھا کہ اب تک 191 ہوا بازوں کو شوکاز نوٹس جاری کر کے معطل جبکہ 28 کو نوکریوں سے برخاست کر چکے ہیں، مجموعی طور پر 219 پائلٹس کو گراونڈ کر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں انسانی زندگی سب سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اداروں پر عوام کا اعتماد بھی بحال کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو انشورنس کی مد میں دس، دس لاکھ روپے ادا کئے جا چکے ہیں اور انشورنس کی رقم پانچ ملین سے بڑھا کر دس ملین کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں