بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ، دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ

ہفتہ 19 ستمبر 2020 17:06

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحے کا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے ، دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں