سیکورٹی فورسز کا میراں شاہ کے علاقے سپالگا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن‘ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

اتوار 20 ستمبر 2020 01:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2020ء) سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہفتہ کو شمالی وزیرستان میں میراں شاہ کے علاقے سپالگا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا‘ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی پریس ریلیز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں سوات کے رہائشی 38 سالہ حوالدار تاجبر علی اور پارا چنار کے رہائشی 22 سالہ سپاہی راشد نے شہادت کو گلے لگایا۔ سیکورٹی فورسز کا علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریش جاری ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں