پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کا 24 سالہ سپاہی شہید

فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات باجوڑ سیکٹر پر پیش آیا،پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔آئی ایس پی آر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 22 ستمبر 2020 13:05

پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے حملہ، پاک فوج کا 24 سالہ سپاہی شہید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2020ء) پاک افغان بارڈر پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جام شہادت نوش فرما گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی سی پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سے پاکستانی فوج کی چوکی پر فائرنگ ہوئی ہے۔فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات باجوڑ سیکٹر پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی چیک پوسٹ کی فائرنگ سے 24 سالہ سپاہی صابر شاہ شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاپئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل  17 جولائی کو بھی باجوڑ میں سرحد پار سے ایک حملہ ہوا تھا ۔پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں