بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر

بدھ 23 ستمبر 2020 13:50

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دیوا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے، پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بلاشتعال فائرنگ کی گئی تھی۔ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 29 سالہ سپاہی نورالحسن اور25 سالہ وسیم علی شہید ہوگئے۔ 2020 میں بھارتی فوج کی طرف سے اب تک 2333 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں گئیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں