وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام، اسلام فوبیا اور مودی سرکار کی بربربیت کے خلاف آواز اٹھا کر مسلم امہ کے لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں ،

پوری قوم ان کی جرات کو سلام کرتی ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:42

وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام، اسلام فوبیا اور مودی سرکار کی بربربیت کے خلاف آواز اٹھا کر مسلم امہ کے لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں ،
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان جنرل اسمبلی میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام، اسلام فوبیا اور ہندو ستان میں مودی سرکار کی بربربیت کے خلاف آواز اٹھا کر مسلم امہ کے لیڈر کے طور سامنے آئے ہیں اور پوری قوم ان کی جرات کو سلام کرتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے مری کی یونین کونسل علیوٹ میں مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو اور توسیع کا جائزہ لینے کے بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کی، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی، رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی اور تحریک انصاف کی مقامی قیادت بھی موجود تھی، مری کو ہالہ روڈ اپنی تکمیل کی آخری مراحل میں ہے اور اس پر ایک ارب اور 70لاکھ روپے لاگت آئی ہے، گورنر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مری کوہالہ روڈ مری کے عوام کا درینہ مسئلہ تھا اور تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں اس اہم منصوبہ کو مکمل کیا ہے جس سے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخواہ کی عوام کو بھی فائدہ ہو گا، انہوں نے کہا کہ کوہالہ مری روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے مسئلہ کو بھی حل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں تمام ضرورت مندوں کو ہیلتھ کارڈز کے ذریعے مفت سہولیات میسر ہیں اور ہیلتھ کارڈ کی سہولت پنجاب میں بھی لاکھوں ضروتمند خاندانوں کو میسر ہے جس کا دائرہ کار بتدریج بڑھ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ کوئی علاج معالجہ سے محروم نہ رہے، گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا وبا پر قابو پاکر دنیا کیلئے مثال قائم کر دی ہے اور ایک کروڑ 20لاکھ خاندانوں کی مالی مدد کرکے پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکج دیا، اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صداقت عباسی اور رکن صوبائی اسمبلی لطاسب ستی نے کہا کہ گورنر چوہدری محمد سرور نے مری کوہالہ روڈ کی تعمیر نو اور توسیع میں اہم کردار ادا کیا اور مری کے عوام ان کے مشکور ہیں، انہوں نے کہا کہ سخت معاشی مسائل کے باوجود مری کے عوام کا درینہ مطالبہ پورا کیاگیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں