وفاقی وزیر غلام سرور،ایم اپی اے امجد محمود کی قیادت میں یونین کونسل کوٹھہ کلا ں کو مثالی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،راجہ شاکر نذیر

ہفتہ 26 ستمبر 2020 22:45

وفاقی وزیر غلام سرور،ایم اپی اے امجد محمود کی قیادت میں یونین کونسل کوٹھہ کلا ں کو مثالی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہیں ،راجہ شاکر نذیر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر ہوابازی علام سرورخان اور ایم اپی اے حاجی امجد محمود چوہدری کی ولولہ انگیز قیادت میں یونین کونسل کوٹھہ کلا ں کو ایک مثالی یونین کونسل بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور جتنے ترقیاتی کام موجودہ دو سالوں میں اس یونین کونسل میں کروائے گئے ہیں ان کی مثال اس سے قبل ملنا ممکن نہیں -ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین یو سی کوٹھہ کلا ں راجہ شاکر نذیر نے ہفتہ کو وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور ایم پی اے حاجی امجد محمود چوہدری سے ملاقات کے موقع پر علاقہ عمائدین سے گفتگو کے دوران کیا -انہوںنے کہا کہ گزشتہ دو مشکل تین سالوں کے دوران ہماری یو سی میں کروڑوں روپے کے لاگت سے روڈز, گلیوں , بجلی اور گیس کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے اور بہت سے اہم منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جن میں رابعہ بنگلوز روڈ کی تعمیر بھی شامل ہے - اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں پہلی دفعہ آئی ہے اور اس سے قبل ملک پر مسلط مافیا نے جس طرح اس ملک کو لوٹا اور کرپشن کر کے ملک سے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر لے گئے - اس کے لئے ہمارے وزیر اعظم نے یو این سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں بھی آواز اٹھائی ہے اور دنیا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے -انہو ںنے کہاکہ گزشتہ روز جس طرح خان صاحب نے اپنے خطاب میں کشمیر کے لئے آواز اٹھائی ہے یہ ایک مثال ہے یہ پہلی مرتبہ ہواہے - انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے اس ملک کو عمران خان کی شکل میں نجات دہندہ عطا کیا ہے - برسوں سے جاری مافیاازم کو شکست دینے کی ہمت اللہ تعالی نے عمران خان کو دی جس وجہ سے آج ملک میں ایک نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے جس میں انصاف اور ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی -انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ آپ ملک پاکستان کے لئے دعا کریں اور مخلص لیڈر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ان مقاصد کو جلد از جلد حاصل کیا جاسکے اور اس استحصالی نظام کو ہمیشہ کے لئے دفن کیا جاسکے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں