پاکستان کے 22کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،فیاض الحسن چوہان

افواج پاکستان نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناکر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور اب وطن عزیز کی سلامتی کے حوالے سے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ،وزیر اطلاعات پنجاب

پیر 28 ستمبر 2020 17:14

پاکستان کے 22کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2020ء) وزیر اطلاعات و کالونیز پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،افواج پاکستان نے ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بناکر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے اور اب وطن عزیز کی سلامتی کے حوالے سے دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کو بد نام کرنے کے لیے 1990میں 5thجنریشن وار کا پلان تیار کیا گیا جسے عملی جامہ پہنانے کے لیے 2000میںشروع کیا گیا اور 2008میں باقاعدہ کرپٹ سیاستدانوں کو پاکستان پر مسلط کیا گیا جنہوں نے لوٹ مار اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے۔یہ بات انہوں نے مسلم ٹائون راولپنڈی میں افواج پاکستان کے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کا اہتمام یونس کونسل 27کے سابق چیئر مین اظہر اقبال ستی نے کیا جس میں پاکستان تحریک انصاف میڑوپولیٹن راولپنڈی کے صدر راجہ محمد علی ،پی ٹی آرئی کے دیگر رہنمائوں خان عبداللہ خان ،شکیل چوہان ، انیس اظہر ستی ،عمران حیات اور قاری نعیم اکبر نعیمی اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔فیاض الحسن چوہان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آل پاکستان لوٹ مارایسوسی ایشن نے اقتداد میں آکر فوج کو بد نام کرنے کے لیے تمام ہتھکنڈے استعمال کئے لیکن پاکستان کے غیور عوام نے انڈین را کے حامیوں کی ملک دشمن پالیسیوں کو یکسر مسترد کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستا ن کی سلامتی اور وطن عزیز میں امن وسکون افواج پاکستان کی وجہ سے قائم ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی اسلامی ممالک میں فرقہ واریت کے ذریعے فساد برپا کیا گیا جبکہ پاکستان کے سیکیورٹی اداروں نے موثر حکمت عملی کے تحت پاکستان دشمن قوتوں کو لوہے کے چنے چبانے پر مجبور کر دیا ۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان پر جب بھی مشکل وقت آیا خواہ سیلاب ،زلزلہ ہو،انسداد پولیو مہم ،کورونا کی روک تھام، مردم شماری ہو یا سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبے کا دفاع ہو حتی کہ کراچی میں نالوں کی صفائی ہو تو افواج پاکستان کی خدمات حاصل کی جاتی ہے جبکہ الطاف حسین ٹونے آل پاکستان پارٹیز کانفرنس میں خطاب کے دوران افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جس کو نہ صرف ان کی اپنی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے یکسر مسترد کر دیا بلکہ عوام اور دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے بھی اس کی مخالفت کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں