عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا

حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا، ٹرسٹ نے2012ء میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کا فیصلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 29 ستمبر 2020 16:03

عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا
لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 ستمبر2020ء) عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ سنا دیا، حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا، ٹرسٹ نے 2012ء میں ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے حنیف عباسی کے خلاف شوکت خانم ہسپتال ہرجانہ کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبزادہ نقیب شہزاد نے فیصلہ سنایا۔ جس میں عدالت نے حنیف عباسی پر 50 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کردیا ہے۔ شوکت خانم ٹرسٹ نے2012ء میں حنیف عباسی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔ حنیف عباسی نے شوکت خانم عدالت پر کرپشن الزامات عائد کیے تھے، جس پر ہسپتال کے ٹرسٹ نے حنیف عباسی پر 10ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ عدالت نے ٹرسٹ کا دعویٰ منظور کرتے ہوئے حنیف عباسی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں