شاہد خان عباسی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ، متعلقہ ریکارڈ پیش کر دیا ، سوالوں کے جواب دیئے

پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے اور گرفتار کرلیا ، سابق وزیر اعظم جو سرکاری آفسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے،صحت مند لگنا اور بات ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پڑھیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2020 13:43

شاہد خان عباسی نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ، متعلقہ ریکارڈ پیش کر دیا ، سوالوں کے جواب دیئے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2020ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق نیب نے منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ایم ڈی کی تعیناتی کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خان کو طلب کیا بدھ کو سابق وزیر اعظم نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے اور نیب ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے ،۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نے ریکارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعیناتی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پاکستان میں گرفتاری کسی بھی وقت ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کا ٹرائل چل رہا ہے گرفتار کرلیا گیا ،یہ سب سیاسی انتقام کا سلسلہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایم ڈی غلط لگانے کا الزام لگایا،پی ایم ڈی سی ایم ڈی کا حکومت نے لگایا تھا۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ چھ سال قبل پی ایم ڈی سی کے ایم ڈی کی تعیناتی ہے،آپکا مقصد سیاستدانوں اور وزراء کی بے عزت کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جو سرکاری آفسر ایمانداری سے ریٹائرڈ ہوگیا اسے نیب میں گھسیٹا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحت مند لگنا اور بات ہے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پڑھیںانہوںنے کہاکہ ۔لوگ دعائیں کرتے ہیں کابینہ اجلاس نہ ہی ہوں تو اچھا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ کابینہ ملی تو ادویات کی قیمتیں بڑھا دیں گئیں،حکومتی وزراء تقریبا 175 پریس کانفرنسیں کرچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ ایک فیشن ایبل لفظ بن چکا ہے،نہ وزرا ء نہ وزیر اعظم نہ نیب کو منی لانڈرنگ کا معلوم ہے،منی لانڈرنگ چوری کے پیسے کو کہا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس کرنا آسان جھوٹ بولنا اس سے بھی آسان کام ہے ۔

انہوںنے کہاکہ گرفتار کرنا ہے کریں لیکن ملک کو چلنے دیں ۔ انہوںنے کہاکہ آج پیٹرولیم وزارت کی ہر پوسٹ خالی ہے،بورڈ کے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی پیٹرولم کمپنی کا آج کوئی ایم ڈی نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کمپنی ایکٹ میں لکھا ہے کمپنی کے معاملات میں ایس ای سی پی تحقیقات کرسکتا ہے نیب نہیں ،وقت بتائے گا عوام اس وقت پریشان ہیں،عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے،جمہوریت اور آزادی کی جگہ تنگ ہوچکی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں