راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی

آگ لگنے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے مسافروں کی جان بچا لی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 30 ستمبر 2020 18:55

راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2020ء) راولپنڈی میٹرو بس میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے کے وقت بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کاروائی سے مسافروں کی جان بچا لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور بی آر ٹی بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد اب راولپنڈی میٹرو بس میں بھی آگ لگنے کا تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میٹرو روٹ کی میٹرو بس میں اسٹیشن کے قریب آگ لگی تو اس وقت بس میں بڑی تعداد میں مسافر موجود تھے۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے بعد مسافروں کو ہنگامی طور پر بس سے باہر نکالا گیا۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر بس میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے کی وجہ سے بس کو شدید نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے اس تشویش ناک واقعے میں کسی مسافر کو کئی نقصان نہیں پہنچا۔ دوسری جانب میٹرو بس انتظامیہ کی جانب سے بس میں آگ لگنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے یہا کہا گیا ہے کہ بس میں آگ نہیں لگی بلکہ ٹائر پھٹ گیا تھا، ٹائر پھٹنے کی وجہ سے دھواں اٹھا جس کی دور سے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں