آرمی چیف سے سوئٹرز لینڈ کے سفیر کی ملاقات ،خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

پیر 19 اکتوبر 2020 23:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے ملاقات کی۔ انہوں نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان اور افغانستان کیلئے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینی ڈکٹ ڈی کار جے نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔سوئس سفیر نے پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان میں تعلقات کو سراہا۔آیی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں